
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «الفرات نیوز» کے مطابق کربلا کے مئیر نصیف الخطابی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پروگرام کے آغاز سے لیکر اب تک بیس ملین زائرین کربلا پہنچ چکے ہیں جنمیں پینیتس لاکھ غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ دیگر سولہ ملین زایرین عراق کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں۔
عراقی میڑو پولیٹن کے سربراہ نے مزید کہا : امید کی جاتی ہے کہ آج اور کل چہلم کے حوالے سے اس تعداد میں بہت اضافہ ہوگا کیونکہ مختلف سمتوں سے کربلا میں زایرین کا داخلہ جاری ہے جنمیں غیر ملکی زایرین کافی تعداد میں شامل ہیں۔
نصیف الخطابی نے کہا : زائرین کی مسلسل آمد کی وجہ سے اس وقت کنفرم فیگر بتانا مشکل ہے اور دوسری جانب ہر لمحہ زایرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
کربلا کے مئیر نے آخر میں کہا کہ اس وقت کربلا میں داخل اور خارج ہونے والوں کی تعداد لگ بھگ ایک برابر ہے۔
