کویت؛ «اشکنانی» قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

کویت؛ «اشکنانی» قرآنی مقابلوں کا اعلان

7:34 - November 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3501947
بین الاقوامی گروپ: نامور قرآنی شخصیت «شیخ حمید مراد اشکنانی» کی یاد میں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے

کویت؛  «اشکنانی» قرآنی مقابلوں کا اعلان


ایکنا نیوز- کویت کے نامور قاری مرحوم «شیخ حمید مراد اشکنانی» کی یاد میں انجمن منبر القرآء کے تعاون سے پہلا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔

مقابلوں کا ابتدایی مرحلہ آج منعقد ہورہا ہے جسمیں واٹس اپ کے زریعے سے سعودی عرب، کویت ، مصر اور بحرین کے طلباء شرکت کرسکتے ہیں جبکہ یہ مرحلہ دس دن تک جاری رہے گا ۔

خواہشمند قرآء قرآنی سورہ توبہ کی آیات ۱۱۷ تا ۱۲۱ کی تلاوت واٹس اپ نمبر «۰۰۹۶۵۵۱۱۳۲۲۷۲» پر ارسال کرسکتے ہیں جنکو سننے کے بعد ججز اگلے مرحلے میں جانے والوں کے ناموں کا اعلان کریں گے ۔


مقابلوں کا فاینل راونڈ بائیس دسمبر کو نماز مغربین کے بعد کویت کے صوبہ حولی کے مغربی علاقے میں واقع جامع «جاسم الوزان» میں منعقد ہوگا ۔

مقام اول کے لیے ۱۲۰۰ ڈالر ، دوم ۷۰۰ اور مقام سوم کے لیے ۵۰۰ ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نامور کویتی قاری استاد حمید مراد اشکنانی ایک نامور قاری ہونے کے ساتھ الیکڑیکل انجنیر بھی تھے جنہوں نے قرآنی حوالے سے اہم خدمات انجام دیے تھے۔


مرحوم اشکنانی مصری قاری «محمد صدیق المنشاوی»، کے انداز میں قرآت کرتے تھے جبکہ عالم اسلام کے اہم قرآنی اساتذہ سے بھی انہوں نے کسب فیض کیا تھا

ہفتے میں دو دن وہ کویت کی مسجد «امام حسن(ع)» منطقه «بیان» میں درس قرآن دروس دیا کرتے تھے ۔ انہوں نے ایران میں کئی ایک قرآنی مقابلوں جج کے عنوان سے شرکت کے علاوہ «ان للمتقین مفازاً» قرآنی چینل پر بھی خدمات انجام دیے تھے ۔


3547022

نظرات بینندگان
captcha