نائجیریا میں شیعوں پر عرصہ حیات تنگ

IQNA

نائجیریا میں شیعوں پر عرصہ حیات تنگ

7:23 - November 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3501955
بین الاقوامی گروپ: صوبہ کانو کے گورنر نے حکم جاری کیا ہے کہ گورنمنٹ سے اجازت لیے بغیر اہل تشیع کوئی مذہبی پروگرام منعقد نہیں کرسکتا

نائجیریا میں شیعوں پر عرصہ حیات تنگ


ایکنا نیوز- ٹی وی چینل «tv360» کے مطابق کانو کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ اہل تشیع کو یہ حق حاصل نہیں کہ جب چاہے پروگرام منعقد کریں کیونکہ اس سے دوسروں کا حق ضایع ہوجاتا ہے !

لہذا پیشگی اجازت کے بغیرپولیس کسی کو پروگرام کی اجازت نہیں دے گی ۔

گورنر کے سخت بیان اس وقت جاری کیا گیا ہے جب گذشتہ ہفتے ہی کو عزاداروں پر پولیس کی اندھا دھند فایرنگ سے سینکڑوں اہل تشیع شہید اور زخمی ہوچکے ہیں ۔


گذشتہ ایک سال سے زاریا شہر میں شیعوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے اور اس وقت شیخ زکزاکی سمیت سینکڑوں دیگر افراد قید میں بسر کررہے ہیں ۔

اس سے پہلے کادونای صوبے میں اعلان کیا گیا تھا کہ اسلامی تحریک میں شامل ہونے کی صورت میں سات سال قید کی سزا دی جائے گی ۔

نایجیریا کی ۱۸۰ ملین آبادی میں پچاس فیصد مسلمان شامل ہیں جنمیں شیعوں کی تعداد اہل سنت کی نسبت کمتر ہے۔


547518

نظرات بینندگان
captcha