
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ izhamburg.de، کے مطابق تین روزہ مقابلوں میں
حسن قرائت(برادران)، حفظ(برادران اور خواهران)، ترتیل(خواهران)، مفاهیم قرآن(برادران اور خواهران)، اذان(برادران) اور تواشیح(برادران- بغیر میوزیک) کے مقابلے شامل ہیں ۔
مقابلوں میں سولہ سال سے کم اور زیادہ عمر کے مقابلے الگ الگ ہوں گے جنمیں یورپ کے مختلف ممالک سے طلبا شرکت کریں گے.
مقابلوں کی افتتاحی تقریب جمعہ دس مارچ کو شام پانچ بجے منعقد ہوگی جبکہ اتوار کو تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد ہوگا
قرآنی تعلیمات کی ترویج، جوانوں کی حوصلہ افزائی، قرآن سے انس بڑھانا، یورپی معاشرے میں قرآنی ثقافت کی ترویج اہداف میں شامل ہیں
قرآنی مقابلوں کی مزید معلومات کے لیے نیچے درج اس لنک پر کلک کریں.