
ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق مسلمانوں سے پاسپورٹ ضبط کرنے کے اقدام کو شدید رد عمل کا سامنا ہے اور انسانی حقوق کے اداروں نے چینی حکومت کے اس اقدام کو قابل مذمت قرار دیا ہے
چین میں پولیس کی ویب سایٹ پر یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق سینکیانگ کے تمام مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ پولیس کے پاس جمع کرا دیں۔
ہیومن رایٹس واچ تنظیم نے اس اقدام کو اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جس سے انکی آزادی سلب ہوسکتی ہے ۔
حکومت کے حامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نظم وضبط اور سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔
سینکیانگ قدرتی وسایل سے مالا مال صوبہ ہے اور یہاں کے مسلمانوں کی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے چینی کیمونسٹوں کو یہاں آباد کیا گیا ہے۔
سینکیانگ میں دس ملین کی تعداد میں مسلمان آباد ہے جو اویغور قوم سے تعلق رکھتے ہیں اور ترک جسیی زبان میں انکی بولی ہے۔