
ایکنا نیوز- گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی موسم سرما میں خصوصی قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
مصباح القرآن اکیڈمی کی جانب سے قرآن اکیڈمی کے علاوہ امام بارگاہ حیدری میں بھی اسکول کے طلبا ء کے لیے صبح اور شام کے اوقات میں درس قرآن مجید ، احکام اور اسلام عقاید کی کلاسز منعقد ہوں گی جہاں معروف جوان قرآء بچوں کو تعلیم قرآن سے مستفید کریں گے۔
قرآنی کلاسز میں تجوید، روخوانی ، ترتیل اور تلاوت کی کلاسز شامل ہیں جبکہ طلباء کے لیے ورزش اور سیر و تفریح کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مصباح القرآن اکیڈمی قرآنی کلاسز کے ساتھ ساتھ اسپورٹس اورجدید تعلیمات کے حوالے سے بھی اہم خدمات انجام دے رہی ہے