
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «iidr» کے مطابق «سوره ابراهیم: مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ» کے عنوان سے سیمینار لندن میں منعقد ہوگا جسمیں انسانی ہدایت کے حوالے سے لیکچرز دیے جائیں گے
اس سورہ کے مطابق جب انسان ناانصافی کا سامنا کرتا ہے یا نا امید ہوجاتا ہے اور انہیں غم گھیرلیتا ہے تو ان مشکلات اور مایوسی کی حالت میں اس سورہ کے زریعے سے یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ
«کیوں ہم خدا پر توکل نہیں کرتے جو ہمیں(سعادت)کی جانب ہدایت کرنے والا ہے، اور ہم مشکلات پر صبر کریں گے اور خدا پر توکل کرنا چاہیے»
یہ سورہ ہمیں درس دیتا ہے کہ صبر کریں، توکل کریں اور یاد رکھیں کہ عدالت ضرور لگے گی اور انصاف ہوکر رہے گا۔
اس سورہ میں حضرت ابراهیم(ع) اور دیگر انبیاء کے دلچسپ واقعات مثال کے طور پر نقل کیے گیے ہیں۔
سیمینار برطانیہ میں قرآنی اسٹڈیز سنٹر اور اسلامی ریسرچ سنٹر کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔