ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں بلوچستان اور سندھ سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
مفتی منیب الرحمان نے شہادتوں کی تصدیق کےبعد بذریعہ پریس کانفرنس ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یکم ربیع الاول کل بروز جمعرات ہوگی جب کہ عید میلاد النبیؐ 12 دسمبر بروز پیر ہوگی۔