خادمین حرم حسینی کا الوداعی ماتم

IQNA

خادمین حرم حسینی کا الوداعی ماتم

7:32 - December 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3502018
بین الاقوامی گروپ: ماہ صفر کے اختتام پر حرم مطہر حسینی اور حرم حضرت عباس (علیهماالسلام) کے خدام نے سیاہ پرچموں کی جمع آوری اور الوداعی ماتم کیا

خادمین حرم حسینی کا الوداعی ماتم


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الفرات نیوز» کے مطابق آستانہ حسینی اور آستانہ عباسی (علیهماالسلام) کے خدام ، شعرا اور دیگر اسٹاف نے ماہ عزا سے خداحافظی اور الوداعی ماتم و مجلس منعقد کیا

رپورٹ کے مطابق الوداعی مجلس اور ماتم پروگرام نماز مغرب کے بعد حرم حسینی میں «باب القبله» ، بین الحرمین اور حرم حضرت ابالفضل العباس (ع) میں منعقد کیا گیا.


ماتم اور مجلس عزا «موکب خدام حسینی» کے تعاون سے منعقد کی گئی جسمیں موکب کے خدمت گزار خصوصی شریک ہوئے تھے کیونکہ یہ خدام ماہ عزا میں خدمت گزاری کی وجہ سے ماتم نہ کرسکے تھے۔

گذشتہ روز آیت اللہ سیستانی کے دفتر کے مطابق گذشتہ دن اول ربیع الاول کا اعلان کیا گیا اور جمعرات کو ماہ ماتم و عزا کے اختتام کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ۔

خادمین حرم حسینی کا الوداعی ماتم


3550165

نظرات بینندگان
captcha