
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «hqmi.org.sa» کے مطابق حفظ قرآن مجید کا مقابلہ عالمی انجمن حفظ قرآن کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے جسمیں اٹھانوے طلبا اور طالبات شریک تھیں ۔
حفظ قرآن کے مقابلوں میں حفظ کل قرآن مجید ، حفظ ۲۵ پارے، حفظ ۲۰ ، حفظ ۱۵ ، حفظ ۱۰ ، حفظ ۵ اور حفظ تین پاروں کا مقابلہ شامل تھا۔
قومی حفظ مقابلوں میں چھ ماہر قرآن ججز کے فرائض انجام دیں رہے تھے جبکہ اختتامی تقریب میں تنزانیہ کے سابق وزیر صحت «جمعه دون حاج»، پارلیمینٹ کے اراکین اور عالم انجمن حفظ قرآن کے نمایندے «عبدالوهاب الصراری» سمیت دیگر علما اور طلبا شریک تھے۔
اختتامی پروگرام میں تلاوت قرآن مجید کے علاوہ کامیاب حفاظ کرام میں انعامات بھی تقسیم کیے گیے ۔