
ایکنا نیوز- مسجد کوفہ کی ویب سایٹ «masjed-alkufa» کے مطابق خطاطی مقابلہ بعنوان «السفیر» منعقد کیا گیا ہے
«مسلم بن عقیل(ع)» ثقافتی پروگراموں کے حوالے سے خطاطی مقابلے میں خط «ثلث جلی»، «نسخ»، «نستعلیق» اور «خط کوفی » میں آیات لکھے جاسکتے ہیں جبکہ مسلم بن عقیل فیسٹیول اگلے سال مسجد کوفہ میں منعقد کیا جائے گا ۔
ثقافتی اور اسلامی فن خطاطی کے مقابلوں کا مقصد اس فن میں شہر کوفہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور فن خطاطی کو بحیثیت اسلامی فن اسکی اہمیت پیش کرنا ہے.
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقابلے میں شرکت کے خواہشمند حضرات مذکورہ ویب سایٹ کے ایڈریس پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔