بین الاقوامی گروپ: کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کئے جا رہے ہیں
ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے، ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کئے جا رہے ہیں، دہشت گردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے کراچی پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک کے حالت تشویشناک ہے، کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے جہاں پر آپریشن کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے جبکہ کراچی میں آپریشن کا مقصد واض نہیں۔ طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کئے جا رہے ہیں