پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے مگر بیانات کی حد تک!

IQNA

پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے مگر بیانات کی حد تک!

14:22 - December 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3502042
بین الاقوامی گروپ:پاکستان ایک طرف اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتا ہے تو دوسری طرف بذات خود دہشتگردوں سے لڑنے بھی میں بظاہر مصروف دکھائی دیتا ہے

ایکنا نیوز- شفقنا- پاکستان کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے،  اور اس وقت بھی پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

 

لیکن جب یہ سب کچھ کہا جاتا ہے تو لوگ حقائق جاننے کے لیے جھنگ جیسے الیکشن کی طرف نظر دوڑاتے ہیں جہاں کالعدم تنظیموں کے گٹھ جوڑ نے ایک شدت پسند کو پنجاب اسمبلی میں پہنچا دیا ہے۔

 

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ الیکشن میں سپاہ صحابہ کے امیدوار کو مسلم لیگ ن نے جتوایا ہے حالانکہ کے ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں اپنی کوئی سیٹ نہیں ہاری۔

 

نیشنل اییشن پلان کی ناکامی کی مثالیں بہت ہیں جس سے غیر ملکی حلقوں سمیت پاکستان کے پر امن شہریوں کو شدید تحفظات ہیں۔ پاکستان نے اگر شدت پسندی پر قابو نہ پایا تو افٖغان صدر کی تنقید بجا ثابت ہو گی۔ 


نظرات بینندگان
captcha