کوئٹہ: پشین میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 تکفیری دہشت گرد ہلاک

IQNA

کوئٹہ: پشین میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 تکفیری دہشت گرد ہلاک

14:29 - December 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3502043
بین الاقوامی گروپ: ڈپٹی کمشنر طارق الرحمٰن کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشین کے علاقے کلی حرم زئی میں ایک کالعدم عسکریت پسند تکفیری تنظیم کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور کارروائی میں 5 عسکریت پسند مارے گئے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق اس موقع پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی، جبکہ علاقے کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ علاقے کو کلیئر کردیا گیا ہے تاہم عسکریت پسندوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

تاہم ایک لیویز اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق ایک کالعدم  تکفیری اور مذہبی جماعت سے ہے۔

علاقے میں فائرنگ کے تبادلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، جبکہ آپریشن کے مقام کی طرف کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں تھی۔

دوسری جانب ایک سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہندوستانی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha