
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «fortune.com» کے مطابق امریکہ کے اہم سوشل میڈیا چلانے والے ادارے جیسے آئی بی ایم،ایپل ، گوگل،فیسبوک ،ایس آر ای انٹرنیشنل اور کینیڈا کے سی جی آئی نے اینٹرشپ میگزین کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف مہم چلانے کے حوالے سے ٹرمپ کا ساتھ دیں گے تو انہوں نے جواب دینے کے بجایے سوال ہی گول مول کردیا
البتہ صرف ٹویٹر نے منفی میں واضح جواب دیا
انٹرشپ کے مطابق وہ دو ہفتے سے مذکورہ اداروں سے واضح جواب حاصل کرنے کی کوشش میں ہے مگر اب تک انہوں نے شفاف جواب نہیں دیا ہے.
ڈونا لڈٹرمپ اور انکی ٹیم مسلمانوں کی معلومات اور ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے غیر واضح بیانات دے رہی ہے مگر لگتا یہی ہے کہ اس حوالے سے وہ اس کام کو انجام دینے کے لیے تیاری کررہی ہے۔
اس پروگرام کے مطابق پناہ گزین اور امریکن مسلمان کسی بھی وقت جواب دہی کے لیے بلایا جاسکتا ہے.
پروگرام پر کام کسطرح ہوگا واضح نہیں مگر ایک بات طے ہے کہ سوشل میڈیا کے اداروں کے تعاون سے ہرقسم کی معلومات کو جمع کرانا انکے لیے کوئی مشکل کام نہیں ۔