کوفہ میں قومی قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

کوفہ میں قومی قرآنی مقابلوں کا اعلان

7:36 - December 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3502047
بین الاقوامی گروپ: چھٹا قومی قرآںی مقابلہ سولہ دسمبر کو مسجد کوفہ میں منعقد کیا جائے گا

کوفہ میں قومی قرآںی مقابلہ


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «masjed-alkufa.com» کے مطابق عیدمیلاد النبی (ص) اور امام جعفر صادق(ع) کی ولادت کی مناسبت سے قومی قرآنی مقابلہ حفظ و حسن قرآت سولہ دسمبر کو منعقد کیا جائے گا ۔

مسجد کوفہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج علی جہاد کا کہنا ہے : حفظ اور حسن قرآت کے مقابلے بروز جمعہ سولہ دسمبر کو مسجد کوفہ کے مسلم بن عقیل ہال میں منعقد ہوں گے جبکہ بروز ہفتہ اختتامی تقریب منعقد ہوگی

انکا کہنا ہے : مقابلوں کے پہلے دن تمام صوبوں کے قرآء اور حفاظ کرام کے درمیان مقابلے ہوں گے جبکہ ہفتے کو شام چار بجے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔


علی جہاد کا کہنا ہے : چھٹا قومی قرآنی مقابلہ اس بار ہفتہ وحدت اور رسول اکرم (ص) کی مناسبت سے منعقد کیا جارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں مسجد کوفہ قرآنی تعلیمات کی ترویج میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور مختلف مواقعوں پر مسجد کے تعاون سے قرآنی پروگرامز منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

نسل جوان کی تربیت کے حوالے سے بھی مسجد کوفہ معاشرے میں اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔


3551381
نظرات بینندگان
captcha