اکیس ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش فرار

IQNA

اکیس ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش فرار

8:10 - December 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3502056
بین الاقوامی گروپ: پناہ گزینوں کے امور کی تنظیم کا کہنا ہے کہ برما میں مظالم کے بعد ۲۱ ہزار روہنگی مسلمان جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش فرار ہوچکے ہیں ۔

اکیس ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش فرار


ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے امور کے سربراہ سانجوکتا کا کہنا ہے کہ نو اکتوبر سے اب تک اکیس ہزار برمی مسلمان جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش فرار کرچکے ہیں ۔

لندن میں اسلامی ہیومن رایٹس ممبر کے رکن مسعود شجرہ کا کہنا ہے کہ اب اکثر لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ برما میں مسلم نسل کشی کی جارہی ہے۔


انہوں نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا : بلاشبہ روہنگی مسلمانوں پر بدترین ظلم ڈھایا جارہاہے اور ان پر دنیا اور بالخصوص مغرب نے آنکھیں بند کرلی ہے جبکہ آنگ سان سوچی اس میں برابر کی شریک ہے ۔

مسعود شجرہ نے عربی ممالک کو بھی خاموش تماشائی قرار دیا ۔


انہوں نے کہا کہ اگر مغرب یا یورپ میں کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو سارے ممالک کی صدائیں بلند ہوتی ہیں مگر میانمار میں مسلم نسل کشی پر سب خاموش ہیں اور اہم عالمی ادارے بھی بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

میانمار میں مسلمانوں کو انکی شہریت سے محروم کیا گیا ہے اور شدید مظالم کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہمسایہ ممالک میں فرار ہوچکے ہیں ۔


3551701

نظرات بینندگان
captcha