
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی دویچہ ولہ کے مطابق فریڈم موومنٹ کے رہنما «گریٹ وایلدڑرز» کو مقامی عدالت نے نفرت انگیز رویوں کی بناء پر مجرم قرار دیا ہے
البتہ مذکورہ مجرم کے لیے کوئی سزا تجویز نہیں کی گئی ہے جبکہ انکی جماعت آیندہ سال لیبرل پارٹی کے شانہ بشانہ انتخابات میں بھی حصہ لے رہی ہے۔
ہالینڈ کے سیاست دان گریٹ وایلڈرز اپنے بیانات میں متعدد بار قرآن اور مساجد پر پابندی کا مطالبہ کرچکا ہے۔
گریٹ وایلڈرز کے بیانات کی وجہ سے متعدد اسلام مخالف واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔
وایلڈرز اسمبلی کے فلور پر بھی بارہا مسلمانوں کی توہین کرچکا ہے۔
عدالت میں وایلڈرز کے حوالے سے تین ہفتے تک مقدمہ چلانے کے بعد انکو مسلمانوں کے خلاف اقدامات پر مجرم قرار دیا گیا ہے ۔