نبی کریم ﷺ کی آمد کا جشن کل مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، ملک بھر میں تیاریاں جاری، گلیاں بازار روشنیوں میں نہا گئیں

IQNA

نبی کریم ﷺ کی آمد کا جشن کل مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، ملک بھر میں تیاریاں جاری، گلیاں بازار روشنیوں میں نہا گئیں

14:04 - December 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3502082
بین الاقوامی گروپ:ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ کل بروز پیر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائے گا۔ ملک بھر میں زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں اور گلیوں، بازاروں، گھروں کو روشنیوں سے سجانے کے علاوہ نعتیہ محفلوں اور لنگر کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق ملک بھر میں عیدمیلاد النبیﷺ کل بروز پیر عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائے گا۔ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی آمد کا جشن منانے کیلئے ملک بھر میں زور و شور سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر جانب روشنیاں ہی روشنیاں نظر آ رہی ہیں۔ گلیوں، بازاروں، پارکوں، گھروں کو روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں ’پہاڑیاں‘ بنانے کے سلسلہ بھی جاری ہے جہاں خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے ماڈل رکھنے کے علاوہ مختلف چیزوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو تفریح کا سامان مہیا کیا جاتا ہے۔

ملک بھر میں بڑی تعداد میں نعت اور درس قرآن کی محافلوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے نبی کریم ﷺ کیساتھ محبت کے اظہار کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ ملتان میں 12 ہزار پاﺅنڈ وزنی کیک بھی تیار کر لیا گیا ہے جسے پیر کے روز تلوار کے ذریعے کاٹا جائے گا۔ حکومت نے بھی عوام کی سہولت اور عقیدت و احترام کے ساتھ جشن عید میلاد النبیﷺ منانے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے

نظرات بینندگان
captcha