
ایکنا نیوز- مصباح الہدی قرآنی اکیڈمی کے تعاون سے عید میلاد النبی(ص) کے موقع پر تقریری مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے جسمیں جونئیر کیٹیگری کے لیے « معاشرتی اسلامی اقدار اور ہماری زمہ داریاں» اور سینئر کیٹیگری کے لیے« آج کے ترقی یافتہ دور میں قرآنی تعلیمات کا اثر» کا موضوع منتخب کیا گیا ہے۔
مصباح القرآن اکیڈمی اینڈ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے اعلان کے مطابق پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو بہترین انعامات سے نوازا جائے گا۔
تقریب تقسیم انعامات عیدمیلاد النبی(ص) کی مناسبت سے منعقد ہوگی جسمیں نعت خوانی اور تقاریر کے علاوہ کامیاب طلبا کو انعامات دیے جائیں گے۔
۔۔