
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «ڈیلی پریس» کے مطابق ہمپٹن مسجد کی انجمن کے سربراہ احمد نورکا کہنا ہے: اس سال جشن میلاد میں فضول خرچی اور بیجا تزئین و آرایش پر پابندی لگائی گیی ہے کیونکہ علما کے مطابق رسول اکرم کی سیرت یہی تھی کہ زرق و برق کی رسومات کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے
انکا کہنا ہے کہ مقامی مسجد میں جشن میلادالنبی(ص) سادگی سے منایا گیا اور آپ کی احادیث اور سیرت پر گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر نور نے سورہ انبیاء کی آیت ۱۰۷ کا حوالہ دیتے ہوئے «وَ ما أَرْسَلْناکَ إِلاَّ رَحْمَةً لِلْعالَمينَ: اور ہم نے آپ کو رحمت بنا کر بھیجا» کہا کہ اس حوالے سے قراء کا پروگرام میں بیان قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس آیت سے واضح ہے کہ آپ تمام عالمین کے لیے رحمت ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کے پیغام کو تمام لوگوں تک پہنچائیں۔
احمد نور نے کہا کہ جشن میلادالنبی(ص) کے حوالے سے مسجد میں فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جشن میلادالنبی(ص) بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم سیرت کو پہچاننے کی کوشش کریں اور سیرت رحمت اللعالمین کے پیغام رحمت و محبت جو اسلام کی اہم ترین اقدار ہیں، عام کریں ۔