آستانہ علوی میں قرآنی محافل کا آغاز

IQNA

آستانہ علوی میں قرآنی محافل کا آغاز

7:47 - December 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3502095
بین الاقوامی گروپ: محرم و صفر کے مہینوں میں عزاداری کی وجہ سے دو مہینے تعطیلی کے بعد قرآنی پروگرام از سر نو شروع کیا گیا ہے

آستانہ علوی میں قرآنی محافل کا آغاز


ایکنا نیوز- آستانہ مقدس علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دارالقرآن آستانہ مقدس امام علی(ع) کے قرآنی امور کے انچارج «عبدالهادی حسن هندول» کا کہنا ہے کہ محرم و صفر میں قرآنی کلاسوں کی تعطیلی کے بعد

صحن حرم مطهر امام علی(ع) میں قرآنی کلاسز اور محافل شروع ہوچکی ہیں ۔

انکا کہنا ہے کہ محرم و صفر میں شدید رش کی وجہ سے کلاسوں کا جاری رہنا ممکن نہ تھا ۔

هندول کا کہنا ہے کہ ہر جمعے کی رات کو صحن مطهر علوی میں قرآنی کلاس منعقد ہوگی جسمیں تلاوت، حفظ اور تفسیر قرآن کے دروس دیے جاییں گے۔


قرآنی امور کے سربراہ کے مطابق گذشتہ جمعے کو منعقدہ کلاس میں معروف قرآء جیسے «همام صافی» اور «سیداحمد الزاملی» نے تلاوت جبکے «احمد ناهض» حفظ کے حوالے سے لیکچر دیا۔

رپورٹ کے مطابق آستانہ مقدس امام حسین(ع) کی انجمن حفاظ اور قرآء کا دورہ عتبات بھی از سر نو شروع ہوچکا ہے جو محرم و صفر کی وجہ سے روک دیا گیا تھا ۔


3553117


آستانہ علوی میں قرآنی محافل کا آغاز

آستانہ علوی میں قرآنی محافل کا آغاز


نظرات بینندگان
captcha