لندن؛ انگریزی ترجمے والے دو ہزار قرآن مجید تقسیم

IQNA

لندن؛ انگریزی ترجمے والے دو ہزار قرآن مجید تقسیم

8:04 - December 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3502141
بین الاقوامی گروپ: اٹھارہ دسمبر (عربی زبان کا عالمی دن) کی مناسبت سے برطانوی دارالحکومت «لندن» میں دوہزار انگریزی ترجمے والے قرآن مجید کے نسخے تقسیم کیے گیے

لندن؛ انگریزی ترجمے والے دو ہزار قرآن مجید تقسیم


ایکنا نیوز- روزنامه «سبق» کے مطابق عالمی اسلامی انجمن کے تعاون سے لندن شہر میں دوہزار قرآنی نسخے تقسیم کیے گیے جبکے ہمراہ خوبصورت پھول اور نیک خواہشات پر مبنی کارڑز بھی لوگوں کو پیش دیے گیے۔

لندن میں عالمی اسلامی انجمن کے علاقایی سربراہ «احمد محمد مخدوم» کا کہنا ہے : پھول اور قرآن مجید کے ہمراہ لوگوں کو رنگین بروشر بھی دیا گیا جسمیں اسلام تمدن اور عربی کے حوالے سے معلومات درج ہیں۔


انکا کہنا ہے کہ تیس طلبا اور طالبات نے اس کارخیر میں رضا کارانہ طور پر حصہ لیا اور عوام میں قرآن مجید تقسیم کیے۔


عالمی علمی اور ثقافتی ادارہ (UNESCO) نے سال ۲۰۱۲ میں میں اٹھارہ دسمبر کو عالمی یوم زبان عربی سے منسوب قرار دیا ہے اور اس موقع پر ہرسال یونیسکو کے پیرس میں واقع دفتر میں پروگرام بھی منعقد کیا جاتا ہے ۔


اقوام متحدہ میں بھی سال ۱۹۷۳ کو انگریزی،فرنچ،چینی،روسی اور اسپینیش زبان کے ہمراہ عربی کو بھی رسمی زبانوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

3554888

نظرات بینندگان
captcha