
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «aboutislam.net» کے مطابق گذشتہ رمضان کو بروکسل کے ایک کلیسا میں سینکڑوں روزہ داروں کی افطاری کے جواب میں بروکسل کی مرکزی مسجد میں حضرت عیسی پیغمبر(ع) کی ولادت اور کرسمس کے حوالے سے تہنیتی پروگرام اور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا.
بروکسل میڑوپولیٹن کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے اور تاکید کی گیی ہے کہ تمدنوں اور ثقافتوں میں ہم آہنگی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے کیونکہ اس سے تعصبات کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔
سال ۲۰۱۱ کے سروے میں کہا گیا تھا کہ بیلجیم میں نو لاکھ مسلمان آباد ہیں ۔
بروکسل شہر کی بیس فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے جنمیں مراکش،ترکی ، پاکستانی ،بنگلہ دیش اور افریقن ممالک کے باشندے شامل ہیں ۔