برلن میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبو ل کرلی

IQNA

برلن میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبو ل کرلی

12:56 - December 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3502150
بین الاقوامی گروپ: جرمنی کے شہر برلن میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبو ل کرلی ہے ،حملے میں 12افراد ہلاک،48زخمی ہوگئے تھے۔
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر برلن میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبو ل کرلی ہے ،حملے میں 12افراد ہلاک،48زخمی ہوگئے تھے۔
 اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز برلن میں ہونیوالے حملہ کی ذمہ داری وہابی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ برلن میںٹرک حملہ ہماری تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برلن کی کرسمس مارکیٹ میں حملہ آور نے لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 48 شدید زخمی ہوئے تھے۔
نظرات بینندگان
captcha