
ایکنا نیوز- «منامه پوسٹ» کے مطابق ویکی لیکس نے آل خلیفہ اور صھیونی رژیم کے درمیان رابطے کا انکشاف کیا ہے
ویب سایٹ نے عبری زبان میں شایع ہونے والی سایٹ «معاریو» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے
: «بحرین کے خفیہ اداروں نے موساد (اسراییلی جاسوس تنظیم) سے انقلاب کچلنے میں مدد لی تھی کیونکہ فلسطینیوں کو کچلنےکا انہیں وسیع تجربہ حاصل ہے».
ویکی لیکس کے مطابق «خالد بناحمد آلخلیفه» بارہا «بنیامین نتانیاهو»،اسرائیلی وزیراعظم سے امن کے بہانے ملاقات کرچکا ہے
ویکیلیکس کے مطابق روزنامه «هاآرٹص» کے مطابق جنرل اسمبلی اور ڈیوس اجلاس کے دوران دونوں رژیم میں خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں اور امریکہ میں یہودی خاتون «هدی عزرا نونو» کو سفیر مقررکرنا انہیں تعلقات کا نتیجہ ہے
ویکی لیکس نے روزنامه «گارڈین» اور «اینڈیپنڈنٹ» کی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جسمیں کہا گیا ہے
اسرائیلی طیارے بحرین کی فضاء استعمال کرتے ہیں اور اسرائیلی سیاح آزادنہ بحرین گھومتے ہیں۔
گذشتہ ہفتے کو بھی موساد حکام کے دورہ بحرین کی اطلاعات پر بحرینی علما اور چودہ فروری تحریک کے علاوہ سوشل میڈیا پر عوام نے غم و غصے کا اظھار کیا تھا ۔