ایکنا نیوز- ڈان نیوز- فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ ان میں سے 70 فیصد شہری شام میں موجود ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے روزنامہ اخبار الحیات کو بتایا کہ 'تنازعات کا شکار علاقوں میں تقریباً 2 ہزار 93 سعودی شہری موجود ہیں'۔
وزارت داخلہ کے مطابق یمن میں 147 سعودی شہریوں کے برسرپیکار ہونے کی اطلاعات ہیں جو جزیرہ نما عرب میں القاعدہ نامی تنظیم کا گڑھ ہے۔
مذکورہ گروپ کو امریکا القاعدہ کی سب سے خطرناک شاخ تصور کرتا ہے۔
منصور الترکی نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق الزامات پر بیرون ملک 73 سعودی شہریوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔