برما؛ پچاس ہزار مسلمان بنگلہ دیش فرار

IQNA

برما؛ پچاس ہزار مسلمان بنگلہ دیش فرار

8:00 - December 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3502207
بین الاقوامی گروپ: بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے مطبق گذشتہ چند مہینوں میں پچاس ہزار سے زائد برمی مسلمان برما سے فرار ہوکر بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں ۔

برما؛ پچاس ہزار مسلمان بنگلہ دیش فرار


ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش نے برما کے سفیر کو طلب کرکے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے تاکہ برما میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ روکا جاسکے

ڈھاکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تین لاکھ غیرقانونی برمی مہاجرین کی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے۔

برما کی کل آبادی کا چار فیصد مسلمان ہے جنکی اکثریت راکھین صوبے میں آباد ہیں مگر برما کی حکومت انہیں مہاجرقرار دیکر فرار کرنے پر مجبور کررہی ہے۔


میانمار کی فوج اور دیگر فورسز کے علاوہ حکومتی سرپرستی میں بودھسٹ شدت پسند بھی مسلمانوں پر مظالم میں مصروف عمل ہیں۔

ہیومن رایٹس واچ کے مطابق برما میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے انکی خواتین کی عصمت دری اور گھروں کو جلانے کا واقعات عام ہیں اور لاکھوں برمی مسلمان جان بچانے کے لیے ہمسایہ ممالک میں فرار ہوچکے ہیں۔


میانمار کی حکومت علاقے میں غیر ملکی صحافیوں کو کوریج یا رپورٹنگ کی اجازت نہیں دے رہی اور انکا کہنا ہے کہ حالات سنگین نہیں اور یہ انکا اندورونی معاملہ ہے۔

برما میں مسلم کشی کی رپورٹوں کے بعد بنگلہ دیشی حکومت پر دباو میں اضافہ ہورہا ہے تاکہ اپنی سرحدوں کو کھول دے مگر ڈھاکہ نے حکم دیا ہے کہ سرحدی فورسز کسی کو داخلے کی اجازت نہ دیں۔

گذشتہ تین مہینوں میں ہزاروں لوگ سرحد پر روکا جاچکا ہے جنکو سرحدی فورس کے اہلکار داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔


3557802

نظرات بینندگان
captcha