توہین مذہب اور توہین رسالت کےقانون میں ترمیم نہیں ہوگی،سردار یوسف

IQNA

توہین مذہب اور توہین رسالت کےقانون میں ترمیم نہیں ہوگی،سردار یوسف

14:35 - February 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502418
بین الاقوامی گروپ: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت توہین مذہب کے قوانین میں کسی قسم کی ترامیم نہیں کر رہی۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف کا کہنا تھا، 'میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت توہین مذہب کے قوانین میں کوئی ترمیم نہیں کرنے جارہی، یہ قانون ایسے ہی رہے گا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا'۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان نے توہین مذہب کے قوانین کی مخالفت نہیں کی۔

سردار یوسف حال ہی میں جدہ اور مکے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچے جہاں انھوں نے متعلقہ حکام سے پاکستانی عازمین کے حج کوٹے سے متعلق معاملات پر بات چیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمرہ سے متعلق معاملات بھی طے کرلیے ہیں اور اس حوالے سے جلد قانون سازی ہوگی۔

سردار یوسف نے بتایا کہ سعودی حکومت نے 2017 میں حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان کا پرانا کوٹہ بحال کردیا ہے اور اب 1 لاکھ 80 ہزار پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha