یونیسیف کا میانمار میں بچوں کے قتل اور ان پر تشدد کا نوٹس

IQNA

یونیسیف کا میانمار میں بچوں کے قتل اور ان پر تشدد کا نوٹس

8:11 - February 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3502447
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ میں بچوں کے ادارے (یونیسیف) نے سروے کے بعد میں انسانی حقوق کے اداروں سے بچوں پر تشدد پررپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کردیا

یونیسیف کا میانمار میں بچوں کی ہلاکت پر نوٹس


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے آراکان کے مطابق یونیسیف نے میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے واقعات پر تشویش کا اظھار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں بچوں کے عالمی ادارے نے بیان میں بچوں پر تشدد اور ظلم کرنے والے عناصر کے خلاف اقدام اور بچوں کی حمایت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


یونیسیف نے راکھین میں بچوں پر تشدد اور مظالم کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ بلارنگ و نسل تمام بچوں کے حقوق کا محافظ ہے اور ان پر مظالم کسی طور قابل قبول نہیں۔


قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں انتہائی بے رحمی اور سنگدلی سے مسلمانوں پر تشدد کیا جارہا ہے

رپورٹ کے مطابق اجتماعی قتل عام،بچوں کو مارنا اور ان پر تشدد،اغوا اور دیگر مظالم کے واقعات عام رونما ہورہے ہیں ۔

3570785

نظرات بینندگان
captcha