سعودی عرب یمن میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے میں بڑی رکاوٹ ہے

IQNA

سعودی عرب یمن میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے میں بڑی رکاوٹ ہے

14:12 - February 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3502448
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کی جنگی بوٹوں نے مغربی یمن کے ساحلی علاقوں پر گولہ باری کی ہے تاکہ انسانی امداد کے حامل بحری جہاز یمن کے ساحل پر لنگر انداز نہ ہو سکیں

ایکنا نیوز- شفقما-یمنی اقوام متحدہ نے مغربی یمن کی بندرگاہ الحدیدہ حکام کو باضابطہ طور پر اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک، انسان دوستانہ امداد لانے والے جہازوں کو مذکورہ بندرگاہ تک آنے سے روک رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنگی بوٹوں نے مغربی یمن کے ساحلی علاقوں پر گولہ باری کی ہے تاکہ انسانی امداد کے حامل بحری جہاز یمن کے ساحل پر لنگر انداز نہ ہو سکیں۔

اس سے پہلے سعودی بحریہ، یمنی عوام کے لیے گندم لے جانے والے بحری جہاز کو اغوا کر کے جدہ کی بندرگاہ لے گئی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں مشرق وسطی کے اس عرب غریب اسلامی ملک کا اسّی فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ اور غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha