
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Business Standard» کے مطابق نیشنل موومنٹ کی رہنما خاتون لوپن نے انتخاباتی مہم میں «اسلامی شدت پسندی» سے مقابلے کے عنوان سے کام شروع کردیا ہے
خاتون سیاست دان ٹرمپ کے نقش قدم پر اسلام مخالف اور اسرائیل حامی پالیسیوں سے الیکشن میں کامیابی کی خواہشمند ہے
فرنچ تجزیہ نگار «گیرویڈ اوکلمین» کا کہنا ہے کہ لوپن اور ٹرمپ اپنے ممالک میں اسرائیل کے اسلام مخالف پروگرامز کے نمایندے ہیں اور لوپن واقعی میں اسرائیل سے تعلقات کی حامی اور شدت پسند صھیونسٹ ہے۔
لوپن نے گذشتہ روز انتخاباتی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک اجتماع سے خطاب میں اسلام، سیکورٹی اور مہاجرین کے امور پر سخت خیالات کا اظھار کیا
الیکشن میں تین ماہ باقی ہیں اور لوپن فرانس میں دہشت گردانہ واقعات کو بہانہ بناکر کر اسلام مخالف رویے سے کامیابی کے لیے پرامید ہے۔
انہوں نے گذشتہ روز مسلمانوں اور نماز کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مسلمانوں کو فاشسٹوں سے مشابہ قرار دیا اور ٹرمپ کی روش پر وہ کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے۔