غزہ پر اسرائیلی بمباری، شیلنگ، 3 فلسطینی زخمی

IQNA

غزہ پر اسرائیلی بمباری، شیلنگ، 3 فلسطینی زخمی

14:47 - February 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3502456
بین الاقوامی گروپ: اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور شیلنگ سے 3 فلسطینی زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ حماس کے ٹھکانے پر کیا گیا اور یہ فلسطینی علاقے سے آنیوالے ایک ’پروجیکٹائل‘ کا جواب تھا۔

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق غزہ پر بمباری اور شیلنگ سے 3 فلسطینی زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ حماس کے ٹھکانے پر کیا گیا اور یہ فلسطینی علاقے سے آنیوالے ایک ’پروجیکٹائل‘ کا جواب تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ پروجیکٹائل غزہ کی پٹی سے فائر کیا گیا تھا جو کہ ایک کھلے بیابان علاقے میں آگرا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن ردعمل میں اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں حماس کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

نظرات بینندگان
captcha