
ایکنا نیوز- نیوز چینل «العالم»، کے مطابق عراقی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ عراقی حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری «باسم الموسوی» جوحال ہی میں عراقی رضا کار فورس حشدالشعبی میں شامل ہوچکے تھے نامعلوم دہشت گردوں کے ہاتھوں جان بحق ہوچکے ہیں جبکہ انکے ہمراہ شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری کو عراق کے صوبہ بصرہ کے جنوب میں الحیانیه کے علاقے میں فایرنگ کرکے مارا گیا ہے۔
اب تک کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے
الموسوی نے گذشتہ سال بصرہ میں دہشت گردوں کے برابر تمام مقاومتی گروپوں کے اتحاد کی تجویز پیش کی تھی