مسجد دیکھ کر عیسائی خاتون زاروقطار رونے لگی

IQNA

مسجد دیکھ کر عیسائی خاتون زاروقطار رونے لگی

8:26 - February 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3502469
بین الاقوامی گروپ: مسیحی خاتون جیکی مایلز «نیوپورٹ» مسجد کو دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی

مسجد دیکھ کر عیسائی خاتون زاروقطار رونے لگی


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ilmfeed» کے مطابق مایلز کا کہنا ہے : اوپن ڈے مسجد میں پروگرام میں «نیوپورٹ» مسجد دیکھنے کا موقع ملا اور پروگرام میں شرکت کی

انکا کہنا ہے کہ وہاں ہم سے کہا گیا کہ پروگرام کے حوالے سے اپنے خیالات بیان کریں، صحیح معنوں میں مہمان نوازی،

بہترین رویے اور عشق و محبت کا منظر دیکھنے کو ملا ، ہم مسجد میں جب داخل ہویے تو انہوں نے والہانہ انداز میں اسطرح سے ہمارا استقبال کیا کہ ہم آنسو نہ روک سکے اور میں تو شدت سے رونے لگی

جکی مایلز کا کہنا تھا کہ آنسو نکلنے کی وجہ یہ تھی کہ ہم کسقدر ایکدوسرے سے نزدیک ہیں اور کن احمقانہ دشمنیوں میں پڑگیے ہیں۔


انکا کہنا ہے کہ مسجد میں موجود مسلمان خواتین نے ہمیں آغوش میں لے لیا اور میرے ساتھ «جانی» کے لیے بھی وضاحت کرنے لگی کیونکہ وہ جانی کو گلے نہیں لگا سکتی تھیں جس سے ہمیں ہنسی بھی آئی۔

غیر مسلم خاتون نے کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ اس احساسات کو سب کے لیے عام بیان کریں کہ دہشت گرد ہر مذہب میں موجود ہیں مگر اس خوبصورت دنیا میں اکثر لوگ پیارے ہیں اور قلیل تعداد میں موجود دہشت گردوں کی وجہ سے عذاب سہہ رہے ہیں۔

نیوپورٹ میں اوپن ڈے مسجد پروگرام کا مقصد مسلمانوں اور اسلام کا تعارف بتایا جاتا ہے۔

3572545

نظرات بینندگان
captcha