
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Gothamist» کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کے رد عمل میں مسلم تصویری نمایش منعقد کی جارہی ہے جسمیں امریکن مسلمانوں کی قدیم تصاویر نمایش میں پیش ہوں گی
«نیویورک کے مسلمان» کے عنوان سے اس نمایش میں چہار فوٹوگرافروں کی تصاویر شامل ہوں گی۔
تصویری نمایش میں ۱۹۴۰ سے اب تک کی مختلف تصاویر پیش کی جائیں گی ۔
ستارویں صدی سے مسلمان نیویارک کی آبادی کا حصہ ہے اور بعض علاقوں کو کثیر تعداد میں مسلمانوں کی تعداد کی مناسبت سے «چھوٹا شام» کہا جاتا ہے۔
سال ۱۹۶۰ میں نیویارک میں مسلمانوں کی آبادی میں چشم گیر اضافہ ہوا اور اس وقت تین لاکھ کی تعداد میں مسلمان نیویارک میں بسر کررہی ہیں۔
نیویارک میوزیم کے ڈائریکٹر«ویٹنی ڈانهوسر» کا کہنا ہے: اس وقت جب مسلمانوں پر نفسیاتی حوالے سے دباو ہے اس نمائش کو برقت اقدام قرار دیا جاسکتا ہے
انکا کہنا ہے: اس نمایش میں مسلمانوں کی موجودگی اور نیویارک شہر کی رنگارنگی کو پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے ۔


