بوسٹن ؛ مسلمانوں کی حمایت میں انسانی زنجیر کی تشکیل

IQNA

بوسٹن ؛ مسلمانوں کی حمایت میں انسانی زنجیر کی تشکیل

6:25 - February 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3502497
بین الاقوامی گروپ: « محبت کی انسانی دیوار» کے عنوان سے نیویارک اسلامی مرکز کے قریب انسانی زنجیرتشکیل دی گئی

بوسٹن ؛ مسلمانوں کی حمایت میں انسانی زنجیر کی تشکیل


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «BUNS» کے مطابق بدترین موسم اور برف باری کے باوجود بوسٹون میں عوامی مظاہرہ منعقد کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں نیویارک کے عوام نے اپنے ہم وطن مسلمان شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظھار کیا۔


اس مظاہرے کا مقصد ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت اور مسلمانوں سے وحدت کا مظاہرہ کرنا بتایا جاتا ہے

مظاہرے کی خوبصورت بات یہ تھی کہ نماز ظھر کے وقت عوام نے مسلمان نمازگزاروں کے گرد حلقہ بنا کر ان سے محبت کا اظھار کیا اور اس موقع پر انکے ہاتھوں پلے کارڑز پر یہ جملہ درج تھا «ہم آپکا خیال رکھیں گے»۔


مظاہرے کے اختتام پر تمام شرکاء کو مسجد کے اندر آنے کی دعوت دی گئی اور انکی چائے اور سویٹ وغیرہ سے خاطر مدارات بھی کی گئی۔

3574093

نظرات بینندگان
captcha