
ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کی ویب سایٹ کے مطابق مذکورہ کمیٹی کے ڈایریکٹر مشتاق المظفر نے کہا ہے کہ اس ادارے کے ہاتھوں دریافت شدہ قرآن انتہائی قدیم ترین نسخوں میں شمار ہوتا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ مذکورہ قرآن کوفی خط میں تحریرشدہ ہے جو دیگر فن پاروں میں اہم اضافہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اهل بیت(ع) اور امام حسین(ع) کے آثار کے حوالے سے کام کرنے والی اس کمیٹی کے پاس بیس قدیم خطی نسخے موجود ہیں۔
اس ادارے کے تحت شیخ طبرسی کی کتاب «کنوز النجاح» جو صاحب کتاب کے نام سے سے جانا جاتا ہے پر ایک تحقیقی کام بھی شروع کیا گیا ہے۔

