درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

5:44 - February 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502515
بین الاقوامی گروپ: درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 75 افراد شہید ہوگئے اور 200 سے زائد زخمی ہیں

درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی


ایکنا نیوز- آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے خودکش حملے میں 75 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور 200 سے زائد افراد زخمی ہیں جس میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کو دیگر شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب سندھ پولیس کے ترجمان نے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دے دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق تکفیری تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سیاسی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار جیسی تنظیموں کے گٹھ جوڑ سے کارروایی کرسکتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha