لندن کے مسلمان مئیر کا ٹرمپ کے حکمنامے پر رد عمل

IQNA

لندن کے مسلمان مئیر کا ٹرمپ کے حکمنامے پر رد عمل

7:55 - February 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3502541
بین الاقوامی گروپ: لندن کے مئیر «صادق خان» نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام سے گفتگو میں مسلمانوں کے حوالے سے ٹرمپ کے فیصلے کو شرم آّور قرار دیا

لندن کے مسلمان مئیر کا ٹرمپ کے حکمنامے پر رد عمل


ایکنا نیوز- روزنامه اینڈیپندنٹ کے مطابق امریکی صدر کے مشیر خارجہ نے دھمکی دی ہے کہ ٹرمپ کے مسلم مخالف فرمان کے عمل کو مزید سخت بنایا جائے گا ۔ اس حکمنامے پر ایک ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو میں صادق خان نے فیصلے کو شرم آور قرار دیا ہے۔

صادق خان نے کہا : ظالمانہ اور شرم آور فیصلے کے رو سے کہا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ کو کسی اعلی حکام سے ملاقات کی اجازت نہیں ملنی چاہیے اور انکوبرطانیہ میں ویلکم نہیں کرنا ہے

برطانیہ میں اٹھارہ لاکھ عوام نے سوشل میڈیا پٹیشن کے زریعے سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ کو دورہ برطانیہ سے روک دینا چاہیے۔


صادق خان نے کہا کہ اس پرزور مطالبے کے بعد برطانوی کابینہ ٹرمپ کے دورہ کا جایزہ لینے پر مجبور ہے۔


قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے دہشت گردی سے مقابلے کے نام پر حکم جاری کیا ہے جسکے مطابق سات اسلامی ممالک کے باشندوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگا دی گیی ہے

امریکی قومی سلامتی امور کے سیکریٹری جان کلی نے میونخ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم اس حکمنامے کو مزید سخت بنانے پر کام کریں گے ۔

3576292

نظرات بینندگان
captcha