
ایکنا نیوز- سیہون شریف، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے تحت درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر منعقدہ تحفظ_مزارات_اولیاءاللہ_کانفرنس کے اختتام پر ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی ۔
علما نے اس موقع پر مزارات اور اولیااللہ سے محبت کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و محبت کے پیغام پھیلانے والے مراکز کی بجائے دہشت گردی اور شدت پسندی کی سوچ اور افکار کو پروان چڑھانے والے تکفیری مدارس اور مراکز کو بند کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں کی گمراہ کن تعلمیات سے ملک میں افراتفری پھیل رہی ہے۔

اس کانفرنس میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ مقصود علی ڈومکی ، مجلس وحدت اور بلوچستان اسمبلی کے ممبر سید آغا ضا اوردیگر رہنماوں کے علاوہ ہزاروں عاشقان آل رسول شریک تھے۔
