ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «commondreams» کے مطابق فلوریڈا کے شہر نیو تامبا کی مسجد کو آگ لگانے کے واقعے پر فایربریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ مسجد کو جان بوجھ کر آگ لگائی گیی ہے
مسجد کو آگ لگانے کے وقت کوئی فرد اندر نہ تھا جسکی وجہ سے جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر مسجد کو بری طرح متاثر کیا گیا ہے۔
فلوریڈا حکام نے اب تک واضح نہیں کیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں اسلامو فوبیا اور شدت پسند گوروں کا عمل دخل تھا کہ نہیں مگر اسلامک کونسل کے حکام نے کہا ہے کہ یہاں کے مسلمان بڑھتے ہوئے نفرت انگیز جرایم سے خوفزدہ ہیں اور اسلامی مراکز کی حفاظت کا مسلہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔
مختلف اداروں کے اعداد وشمار کے مطابق حالیہ صدارتی انتخابات کے بعد مسلمانوں کے خلاف جرایم میں شدید اضافہ ہوا ہے