سعودی عرب میں عاشورا منانے کی سزا !

IQNA

سعودی عرب میں عاشورا منانے کی سزا !

7:20 - April 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3502758
بین الاقوامی گروپ: سعودی شہر احساء کی عدالت نے سعودی شہری کو عاشورا میں عزاداری پر پچاس دن قید اور کوڑے کی سزا سنا دی

سعودی عرب میں عاشورا منانے والوں کی سزا !


ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق احساء شہر میں مقامی عدالت نے عاشورا جلوس میں شرکت پر متعدد شہریوں کو مختلف قسم کی سزا سنائی ہے جنمیں ایک کو پچاس دن قید بامشقت اور کوڑے کی سزا شامل ہے

نیوز ایجنسی «نبأ» کے مطابق یہ پہلی بار نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی امربالمعروف کمیٹی نے سال ۱۹۹۸ کو الجعفر نامی گاوں کی مسجد کے امام احمد الملبلب کو انہیں الزامات میں گرفتار اور پھر قتل کرکے پھینک دیا تھا.


ماہر قانون طه الحاجی نے ان جیسے واقعات کو کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں بقایے باہمی اور ہم آہنگی کی باتیں صرف تبلیغات کی حد تک ہیں.


معروف صحافی علی آل غراش نے بھی قید اور کوڑے کی سزا کو ظالمانہ قرار دیتے ہویے اقلیتی حقوق کی رعایت کو ضروری قرار دیا ہے.

انکا کہنا تھا: سعودی نظام میں بعض افراد کی دوسرں کو کافر قرار دینے کی کوششیں باعث بنی ہیں کہ دوسروں کو معمولی باتوں پر سخت سزائے دی جاتی ہیں اور یہ ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔

3586895

نظرات بینندگان
captcha