
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «vtcynic» کے مطابق ورمانٹ بین المذاہب مرکز کے تعاون سے اسلام کے بارے میں نادرست تصورات کے خاتمے کے لیے ورکشاپ منعقد کیا گیا
ورمانٹ یونیورسٹی میں میڈل ایسٹ امور کے ماہر استاد «الیس مورگنسٹاین فورسٹ» کا کہنا تھا: صرف کلاسوں کی حد تک تعلیم کافی نہیں بلکہ اس حوالے سے گفتگو اور مباحثے دیگر شعبوں میں بھی ضروری ہے۔
فورسٹ اب تک پانچ ورکشاپ کی سربراہی کرچکا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ ان پروگراموں میں شرکت کرنے والے بہت ہیں مگر اسلام کے بارے میں غلط تصورات دور کرنا بڑا چیلنج ہے اور اسکے لیے جدوجہد اور پرخلوص کاوش انتہائی اہم ہے۔
یونیورسٹی استاد کا کہنا تھا: دوسروں کے بارے میں رایے اور افکار بدلنا ایک طولانی عمل ہے جس کے لیے مستند معلومات کے علاوہ گہری فکر اور عزم کی بھی ضرورت ہے ۔