عراق؛«اهل حق» رہنما کا اردگان کو سخت جواب

IQNA

عراق؛«اهل حق» رہنما کا اردگان کو سخت جواب

7:30 - April 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3502854
بین الاقوامی گروپ: عصائب اهل حق گروہ کے رہنما شیخ «قیس خزعلی» نے عراقی رضا کار فورس «الحشد الشعبی» پر اردگامی کی الزام تراشی کو دہشت گردوں کی شکست قرار دیا

عراق؛«اهل حق» رہنما کا اردگان کو سخت جواب


ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق شیخ قیس خزعلی نے ٹویٹر میں اردگان کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے:

الحشد الشعبی پر دہشت گردی کا الزام انکے اعتدال پسندی اور دہشت گردوں کی شکست کا ثبوت ہے۔

خزعلی کا کہنا تھا: دہشت گردوں کے منہ سے عراقی رضاروں پر الزام خود اس بات کا ثبوت ہے کہ رضا کار فورس اعتدال پسند ہے۔


ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے ایک ٹی وی چینل سے کہا تھا کہ الحشد الشعبی(رضا کار) ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور سوال کیا تھا کہ کونے س لوگ انکی حمایت کرتے ہیں،گرچہ عراقی پارلیمنٹ اور حکام اس فورس کی حمایت کرتے ہیں اور انکو رسمی طور پر تسلیم کیا جاچکا ہے مگر دیکھنا چاہیے کہ انکے پیچھے کن کے ہاتھ پوشیدہ ہیں ؟

عراق میں ترک مداخلت کے باعث حالیہ برسوں میں عراق اور ترکی کے تعلقات کشیدہ ہیں ۔

3591668

نظرات بینندگان
captcha