
ایکنا نیوز- عید الاضحٰی کے موقع پر سب مسلمان اپنی اپنی حیثیت کے مطابق سنتٍ ابراہیمی کو زندہ کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ قربانی کا یہ عمل صرف خون بہانے اور گوشت بانٹنے تک محدود نہیں، بلکہ سنتٍ ابراہیمی کو پورا کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ زندگی کے ہر معاملے میں ہم دینٍ اسلام کو اپنا شعار بنائیں اور اس کے علاوہ باقی سب چیزوں، اپنی نفسانی خواہشات، اپنی مرضی، اپنے خیالات کو دینٍ اسلام پر قربان کر دیں۔ یہی نہیں، بلکہ جب کبھی دینٍ اسلام کی سربلندی اور اشاعت کے لیے جان بھی قربان کرنی پڑے تو حضرت ابراھیم اور امام حسین کی طرح اس سے بھی دریغ نہ کریں ۔
اللہ تعالٰی ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے، اور اس سنتٍ ابراہیمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں ہر معاملے میں اخلاص بھی عطا فرمائے۔ ہمارے جو مسلمان بہن بھائی حج کے لیے گئے ہیں، اللہ ان کے حج کو قبول فرمائے،ا ور ہمیں بھی اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے۔آمین۔
ہم اس موقع پر ایکنا کی جانب سے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں اور حجاج کرام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کا حج قبول فرمائے اور ان کی دعاؤں کو قبول کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص فلسطین، شام ،عراق،بحرین ،یمن ، افغانستان ،کشمیر اور برما کے مسلمانوں پر جو مصائب آئے ہوئے ہیں انہیں دور فرما دے ، آمین۔
