اسلام میں حج عظیم معنوی اور سیاسی عبادت ہے ۔ ہاشم موسوی

IQNA

اسلام میں حج عظیم معنوی اور سیاسی عبادت ہے ۔ ہاشم موسوی

8:16 - September 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3503488
بین الاقوامی گروپ: امام خمینی نے حج میں مشرکین سے اظھار برات کا درس دیا / برما پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ خطبہ عید

حج عظیم اسلام میں عظیم معنوی اور سیاسی عبادت ہے ۔ ہاشم موسوی


ایکنا نیوز- مرکزی عید گاہ علمدار روڑ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مسلم حکمران فی الفور نوٹس لیں،ہرروز ہزاروں مسلمانوں کا جل مرجانا انتہائی افسوس ناک ہے ،جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔اور کہا کہ خطبہ حج میں جہاں اور بہت سے امور کو بیان کیا گیا وہاں کاش کہ برما کے مسلمان بھائیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی جاتی ۔

حج عظیم اسلام میں عظیم معنوی اور سیاسی عبادت ہے ۔ ہاشم موسوی

انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا جاتا کہ چین جو پاکستان اور برما کا مشترکہ دوست ہے ان کے زریعے سے برما میں مظالم روکنے کی سنجیدہ کوشش کرکے ان مظلوم مسلمانوں کی مددکی جائے۔

خطبہ عید سے خطاب میں انہوں نے حج میں مشرکین سے بیزاری اور نفرت کو امام خمینی کا عظیم کارنامہ قرار دیتے ہویے کہا کہ صرف خالی اور بے جان عبادت سے حج کا فایدہ نہیں اٹھایا جاسکتا لہذا ضروری ہے کہ  مشرکین جسکا اہم ترین مصداق امریکہ ہے ان سے نفرت کا اظھار کیا جایے .

نظرات بینندگان
captcha