برما میں شدید مظالم کے بعد؛ بودھ مت مذہبی رہنما مسلمانوں کے غیض و غضب سے خوفزدہ

IQNA

برما میں شدید مظالم کے بعد؛ بودھ مت مذہبی رہنما مسلمانوں کے غیض و غضب سے خوفزدہ

13:06 - September 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3503498
بین الاقوامی گروپ: انڈونیشیاء میں عوام کے شدید احتجاج کے بعد بودھ مت مذہب کی علما کونسل نے عوام کوامن اور وحدت کی دعوت دے دی

برما میں شدید مظالم کے بعد؛بودھ  مت مذہبی رہنما مسلمانوں کے غیض و غضب سے خوفزدہ


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «jakartaglobe» کے مطابق بودھسٹ علما کونسل نے بیان میں کہا ہے کہ انڈونیشیاء کی حکومت سوشل میڈیا میں برما کے حوالے سے جذبات ابھارنے والی تصاویر کو وایرل ہونے سے روکے تاکہ بڑا بحران پیدا نہ ہو۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ سایبرکرایم کی پولیس اور اینٹلی جنس ایجنسیز اس حوالے سے مسایل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گی۔

اتوار کو انڈونیشیاء کے دارالحکومت «جکارتا»، کے ایک معبد میں بودھ مت علما کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ اظھار ہمدردی کا پروگرام بھی رکھا گیا تھا۔


اس پروگرام میں شریک افراد نے پلے کارڑز اٹھآیے تھے جنپر لکھا تھا «روہنگیا کے مسلمان ہم سے ہیں»۔

بودھسٹ علما کونسل نے برما کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ راکھاین میں مسلمانوں کی حفاظت کے حوالے سے اقدامت کرے۔


کونسل نے مزید کہا کہ کوشش کی جائے کہ وہاں کے بحران کو انڈونیشیاء میں بڑھنے نہ دیا جائے۔

کونسل کے مطابق دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں اور شدت پسندبودھسٹوں کا بودھ مت تعلیمات سے کوئی بھی تعلق موجود نہیں۔

3638350

نظرات بینندگان
captcha