یومِ دفاعِ کے موقع پرشہداء کی قبروں پرفوجی دستے کی سلامی

IQNA

یومِ دفاعِ کے موقع پرشہداء کی قبروں پرفوجی دستے کی سلامی

9:09 - September 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3503506
بین الاقوامی گروپ: بہشت حضرت زینب میں پیروان اہل بیت کے بحری اور بری فوج کے شہید جوانوں کی قبروں پر فوجی دستے نے سلامی دی

ایکنا نیوز- پاکستان میں چھ ستمبر کو یوم دفاع اہتمام سے منایاجاتاہے۔ 1965کےشہداء کے قبور پر پھولوں کی چادر چڑ ھائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز بہشت زینب ہزارہ قبرستان میں ایک پر وقار تقریب ہوئی جس میں (آئی جی ایف سی) ہزارہ عماٖئد ین، 1965 کے شہداء کے ورثاء کے علاوہ کوئٹہ شہر کی اہم شخصیات نے شرکت کیں۔


اس پر وقار تقریب سے مختلف شخصیات نے خطاب اور پیروان اہل بیت سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔


اس موقع پر میجر شہید جواد چنگیزی کی قبر پر مسلح دستے نے با قاعدہ سلامی دی ۔اور (آئی جی ایف سی) نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

تقریب میں امام جمعہ حجۃ السلام والمسلمین محمد جمعہ اسدی نے شہداء کی درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔

نظرات بینندگان
captcha