
ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اوربرطانیہ بھی آل خلیفہ کے مظالم پر خاموش ہیں
بیان میں کہا گیا ہے: جون ۲۰۱۶ سے اب تک سینکڑوں حکومت مخالف افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ان پر تشدد کیا جارہا ہے اور انکے ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی لگا دی گیی ہے
ادارہ عفو بین الملل نے «ایک سال کے مظالم اور تمھارا کوئی دفاع کرنے والا نہیں» کے عنوان سے رپورٹ میں لکھا ہے کہ مظاہروں میں متعدد افراد مارے بھی جاچکے ہیں۔
ادارہ عفو بین الملل نے امریکہ اور برطانیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی تشدد پر خاموشی کی پالیسی قابل مذمت ہے۔
ادارے کے ترجمان «فیلیپ لوٹر» کا کہنا تھا: «آل خلیفہ کے حکام ہر طرح کے تشدد کے زریعے سے سول سوسایٹی اور عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں.
رپورٹ میں جیلوں میں مخالفین پر تشدد کو بھی اجاگر کیا گیا ہے
اس رپورٹ پر بحرینی حکام کی جانب سے اب تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں ہوا ہے ۔